عکسِ جمیل و صورتِ زیبا و وقار

رسالہ ’’النساء‘‘ کینیڈا اپریل تا جون 2008ء میں محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر دیکھ کر‘‘ شامل اشاعت ہے۔

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام

اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عکسِ جمیل و صورتِ زیبا و وقار
پڑتی ہیں کیوں نگاہیں میری تجھ پہ بار بار
دنیا میں ہم نے دیکھے بہت خوبرو مگر
صورت تیری ہے صنعتِ صانع کا شاہکار
تیری جبیں پہ حسنِ ازل کی تجلّیاں
طلعت سے تیری نورِ صداقت ہے آشکار
دنیا سے بے نیاز نگاہیں جھکی جھکی
غضِّ بصر کے حسن کی تفسیر شاندار
آقا تیری دعاؤں سے وہ دن قریب ہیں
تیری جھکی نگاہوں کو ہے جن کا انتظار

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں