غضّ بصر
جرمنی سے نوجوانوں کے لئے جرمن زبان میں شائع ہونے والے رسالہ ’’یوگینڈ جورنال ڈیر جماعت‘‘ کے شمارہ 10 میں ’’پردہ‘‘ کے بارہ میں مکرم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔
آپ نے انسانی نفسیات کے حوالہ سے ثابت کیا ہے کہ پردہ کی تعلیم پر عمل کئے بغیر انسان لقائے الٰہی کو حاصل نہیں کرسکتا۔ اگر پردہ کی روح مدنظر نہ رہے اور غض بصر کے حکم پر عمل نہ ہو تو خیالات پریشان رہتے ہیں اور سوچ کو اعلیٰ مقاصد کے لئے وقف نہیں کیا جا سکتا۔