غم اجل سے جو رنجور ہونے والا تھا – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍جون 2003ء میں شامل اشاعت مکرم احمد مبارک صاحب کی ایک نظم ’’صبح یقین‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
غم اجل سے جو رنجور ہونے والا تھا
ذرا سی دیر میں مسرور ہونے والا تھا
تمام خلق خدا دَم بخود کھڑی تھی وہاں
کوئی تو تھا کہ جو مامور ہونے والا تھا
جو بار بار لگاتار ہوتا آیا ہے
پھر ایک بار وہ بھرپور ہونے والا تھا