فالج سے بچاؤ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جنوری 2003ء میں فالج پر جدید تحقیق کے حوالہ سے ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ فالج کا عام سبب شریانوں کی تنگی کے بعد کولیسٹرول کے clots کا رکاوٹ ڈال کر دماغ کو آکسیجن کی فراہمی سے محروم کرنا ہے جس کے باعث دماغ کا کچھ حصہ مُردہ ہوجاتا ہے۔ منشیات کے استعمال، سگریٹ نوشی، ہائی بلڈ پریشر اور منصوبہ بندی کی گولیوں کے استعمال سے اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج کے حملہ سے قبل ایک منی سڑوک ہوتا ہے جس کا اثر چند گھنٹے رہتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ دماغ کو آکسیجن پوری نہیں مل رہی۔ اس کے لئے احتیاط کے طور پر بلڈپریشر اور وزن کو کم کریں، ورزش کریں کیونکہ ورزش سے ایک کیمیائی مادہ TPA بنتا ہے جو خون کے clots بننے کو روکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہفتے میں چار پانچ دفعہ تیس تیس منٹ تک پیدل چلنا مفید ہے۔ اسی طرح چکنائی والی چیزوں سے بچنا ضروری ہے کیونکہ ان میں موجود LDL سے شریانیں تنگ اور سخت ہوجاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ذیابیطس والے مریض کو بھی فالج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس کا بلڈپریشر اور کولیسٹرول دونوں مقررہ حدود سے زیادہ ہوتے ہیں۔ چنانچہ سبزیوں اور اناج پر مشتمل غذا کا استعمال بہت مفید ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی جسم میں زیادہ موجودگی بھی فالج کے حملہ کو روکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں