فروزاں ہو گئی شمعِ حرم ، پروانے آ پہنچے … نظم
(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 10؍جون 2024ء)
روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 30؍ستمبر2014ء میں یوم الحج کے حوالے سے کہی گئی محترم ثاقب زیروی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
فروزاں ہو گئی شمعِ حرم ، پروانے آ پہنچے
متاعِ شوق آنکھوں میں لیے دیوانے آ پہنچے
مرے ہادی مرے ختم رُسلؐ فخر رُسلؐ آقا
زہے قسمت مرے لب پر ترے افسانے آ پہنچے
عقیدت کی ہزاروں مشعلیں سینوں میں روشن ہیں
عجب انداز سے شاہا ، ترے دیوانے آ پہنچے
نظر میں تیری مدحت ہے زباں پر نام ہے تیرا
وفورِ وجد میں گاتے ہوئے مستانے آ پہنچے
ندامت کی لکیریں رُخ پہ اَور دل میں پشیمانی
جنہیں اپنا کہا تھا تُو نے وہ بیگانے آ پہنچے