فضلوں کی ہے برسات کبھی آ کے تو دیکھو – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍ستمبر 2005ء کی زینت مکرم ملک مبشر احمد ریحان صاحب کی ایک نظم ’’کرامات‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
فضلوں کی ہے برسات کبھی آ کے تو دیکھو
روشن ہیں یہ دن رات کبھی آ کے تو دیکھو
فرصت ہے کہاں تم کو کہیں مادہ پرستو
کیسی ہیں کرامات کبھی آکے تو دیکھو
اک شہر ہے دنیا میں جو ہے شہر غریباں
اس شہر کے حالات کبھی آ کے تو دیکھو
پڑھتے ہیں محمدؐ پہ درود اور ہیں گاتے
توحید کے نغمات ، کبھی آ کے تو دیکھو