فقر و غِنیٰ ترے ہمیں روکے رہے ہمیش – حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفرؔ مرحوم کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:

فقر و غِنیٰ ترے ہمیں روکے رہے ہمیش
حق ہوسکا ادا نہ ترے احترام کا
ہر گام پر مظفر و منصور تُو رہا
ہاں خوب حق ادا کیا منصور نام کا
ہر معرکے میں شیر کی مانند بے خطر
جرنیل تھا تُو اپنے امامِ ہمام کا
پردیس میں یہ صدمہ عظمیٰ امامِ من
تھامے تجھے پیار خدائے انام کا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/gVkRV]

اپنا تبصرہ بھیجیں