فکر کو جمال دیں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اگست 2007ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
فکر کو جمال دیں
حسن بے مثال دیں
مختصر سی زیست کو
نقش لازوال دیں
دل شکستہ روح کو
عزمِ پُرجلال دیں
نفرتوں کے آئینے
شہر سے نکال دیں