قابل صد ناز ہے ثاقبؔ یہ بھیرے کی زمیں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24مئی 2012ء میں مکرم ثاقب زیروی صاحب کا حضرت خلیفۃ المسیح الاول ؓ کے بارہ میں منظوم کلام شامل اشاعت ہے۔ یہ مختصر نظم ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ
جمّوں میں قیام کے دوران

قابل صد ناز ہے ثاقبؔ یہ بھیرے کی زمیں
جس میں چمکا نُورِ دیں سا بے بہا رنگیں نگیں
جس نے سنتے ہی مسیحِ وقت کی آواز کو
جان بھی سونپی خدائے پاک کے ہمراز کو
وہ جو بولے تو زباں سے گوہرِ حکمت جھڑیں
تشنۂ علم و ہدیٰ دامن اُمیدوں کے بھریں
نخبۃالابرار ، وہ علم و فصاحت کی زباں
زبدۃالاخیار ، وہ صبر و قناعت کی دُکاں
وہ ذکی الذہن یکتائے زمانہ اور متیں
دین کے خدّام کا سردار اور یکتا اَمیں
جس نے ہر طالب کے دل میں نورِ قرآں بھر دیا
دین کو تھا جس نے دُنیا پر مقدّم کر دیا
جو مسیح وقت پر سَو جان سے قربان تھا
دین کی خدمت ہی جس کا دین اور ایمان تھا

جناب ثاقب زیروی صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں