قبائے جسم و جاں بخشی ہوئی ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2009ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب پیش ہے:
قبائے جسم و جاں بخشی ہوئی ہے
محبت کی زباں بخشی ہوئی ہے
جو دیتی ہے نویدِ منزلِ عشق
وہ راہِ ارمغاں بخشی ہوئی ہے
وہی خالق وہی مالک ہے اپنا
اُسی نے ہر اَماں بخشی ہوئی ہے