قرآں کو دیں گے عزت ، جو دل سے اور جاں سے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کی نظم بعنوان ’’محاسن قرآن کریم‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
قرآں کو دیں گے عزت ، جو دل سے اور جاں سے
بے شک ملے گی عزت اُن کو بھی آسماں سے
ہے اس میں ایسی لذت ، پائے گا اک سکینت
پی لے کبھی جو تشنہ اس چشمۂ رواں سے
اکمل بھی آخری بھی ، عرفان کا سمندر
ہر حرف ہے صداقت ، دیکھے گا تُو جہاں سے