قرآن وہ مجموعۂ انوارِ خدا ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جولائی 2007ء میں مکرمہ اے۔آر بدر صاحبہ کی ’’فضائل قرآن کریم‘‘ کے حوالہ سے ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
قرآن وہ مجموعۂ انوارِ خدا ہے
ظلمت کو جہاں میں جو ٹھہرنے نہیں دیتا
ہے نجم ھدیٰ کفر و ضلالت کی شبوں کا
جو اپنے مسافر کو بھٹکنے نہیں دیتا
یہ حسن کی وہ کان کہ جو اپنے سحر سے
گرویدہ و عاشق کو نکلنے نہیں دیتا
بے کل سا کئے دیتی ہے گو نارِ مصائب
مومن کو مگر اس میں یہ جلنے نہیں دیتا