قرآں کلام حضرت عالی جناب ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍ستمبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم آفتاب احمد بسمل صاحب کی نظم ’’چشمۂ ہدیٰ‘‘ سے انتخاب پیش ہے:
قرآں کلام حضرت عالی جناب ہے
جس میں نہیں کوئی بھی شک وہ کتاب ہے
ہے طالبانِ حق کے لئے چشمۂ ہدیٰ
یہ منبعِ فیوض ہے اُمّ الکتاب ہے
انسان کی فلاح کا منشور ہے یہی
جنت کی یہ کلید ہے رحمت کا باب ہے
اس کے بغیر امیدِ رضائے خدائے پاک
یکسر خیالِ خام سراسر سراب ہے