قربان ہر اک قطرۂ خوں ہو بھی تو کم ہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍نومبر 2010ء میں مکرم مظفر منصور صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
قربان ہر اک قطرۂ خوں ہو بھی تو کم ہے
یہ خون شہیداں مرے لشکر کا عَلَم ہے
لے جائے گی تنکوں سی بہا کر تمہیں تقدیر
اے ظالمو! یہ چشم خلافت میں جو نم ہے
ہے مجھ کو عطا صبر ورضا اے مرے قاتل
تو اپنی بتا، تجھ میں جو باقی ابھی دم ہے
لبیک ترے اذن پہ اے جانِ دو عالم
قربان سب اس پر کہ ترا نقش قدم ہے
مدفون شہیدوں کے مزاروں کو تو دیکھو
یہ خاک میں اک اور تجلی کا جنم ہے