قسم کھا کر خدا کی، عہد جو باندھا خلافت سے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری 2010ء میں مکرمہ سلمیٰ بنت محمود صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
قسم کھا کر خدا کی، عہد جو باندھا خلافت سے
اب اس عہد وفا کی لاج رہ جائے دعا کرنا
خلافت پر میں اپنا مال و جان قربان کر جاؤں
میرا ہر لمحہ وقف دین ہو جائے دعا کرنا
میری نسلیں قیامت تک وفادار خلافت ہوں
ثباتِ پا کہیں ٹھوکر نہ کھا جائے دعا کرنا
خلافت کے توسط سے ملے گی تمکنت دیں کو
ستم کا دَور فتح میں بدل جائے دعا کرنا
کوئی احسن عمل دربار حق میں پیش کے قابل
مقدر سے میرے بھی نام ہو جائے دعا کرنا