لجنہ کی روحِ رواں تھیں سیدہ امّ متین – نظم
ماہنامہ مصباح ربوہ کی خصوصی اشاعت بیاد حضرت سیدہ چھوٹی آپا میں شامل حضرت سیدہ چھوٹی آپا کے بارہ میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے چند اشعارپیش ہیں:
لجنہ کی روحِ رواں تھیں سیدہ امّ متین
اس تنِ زندہ کی جاں تھیں سیدہ امّ متین
علم کا کوہِ گراں تھیں سیدہ امّ متین
ذات میں گویا جہاں تھیں سیدہ امّ متین
مصلح موعود نے ازخود تراشا تھا جسے
ایک ہیرا بے گماں تھیں سیدہ امّ متین