لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 ستمبر 2010ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
لغزش بہت بڑی ہے اگر رہ گئی نماز
پُرسش بہت کڑی ہے اگر رہ گئی نماز
آسان ہے حساب نمازیں اگر درست
سولی وہاں گڑی ہے اگر رہ گئی نماز
یہ لذّتیں یہ مال یہ جاہ و جلال سب
کچرے کی اک دھڑی ہے اگر رہ گئی نماز
چھوٹی خطا نہ جان تُو ترکِ نماز کو
سب سے یہی بڑی ہے اگر رہ گئی نماز