لمحہ لمحہ شمار کرتے رہے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم محمد طاہر ندیم صاحب کی ایک نظم ’’پاکستان میں بسنے والے احمدیوں کی زبانی‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
لمحہ لمحہ شمار کرتے رہے
ہم ترا انتظار کرتے رہے
کاش جانو کہ ہم تمہارے بنا
کیسے لیل و نہار کرتے رہے
تُو نے آغوش میں پناہیں دیں
جب عدو ہم پہ وار کرتے رہے
تیرے جانے سے ہم نے جانا ہے
تم ہمیں کتنا پیار کرتے رہے