ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ برطانیہ کا سیدنا طاہرؒ نمبر
2005ء کے جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر جماعت احمدیہ برطانیہ کی طرف سے اپنے محبوب آقا سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں شائع کیا جانے والا ’’سیدنا طاہرؒ سووینئر‘‘ نہایت خوبصورت گیٹ اَپ اور چار صد صفحات کے نہایت قیمتی دستاویزی مواد اور بے شمار تاریخی رنگین تصاویر پر مشتمل ہے۔ اردو اور انگریزی میں شائع ہونے والا یہ سووینئر بلاشبہ ایک عمدہ پیشکش ہے اور یادگار کے طور پر محفوظ رکھے جانے کے لائق بھی ہے۔ اس سووینئر میں شامل چند مضامین کا بیان آئندہ چند شماروں میں بھی جاری رہے گا۔ انشاء اللہ