مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2010ء میں مکرم سید اسرار احمد توقیرؔ صاحب کے قلم سے ’’رمضان مبارک ‘‘ کے عنوان سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک
تمہیں رحمتوں کا یہ ساماں مبارک
یہ روزہ نہیں ہے دوائی ہے دل کی
اسی سے تو ہوتی صفائی ہے دل کی
ہر اک درد کا یہ ہے درماں مبارک
مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک
عبادت کریں گے خشوع و خضوع سے
بچائے وہ جائیں گے خوف اور جُوع سے
خدا کا یہی تو ہے فرماں مبارک
مبارک مبارک یہ رمضاں مبارک