مجلس انصاراللہ جرمنی کا سووینئر 2000ء
مجلس انصاراللہ جرمنی نے گزشتہ سال 2000ء میں اپنا پہلا ضخیم سووینئر شائع کیا جو دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ تاریخی معلومات کا مرقع ہے۔ اردو اور جرمن زبانوں میں مختصر عمدہ مضامین کے علاوہ متعدد رنگین تصاویر اس مجلہ کی زینت ہیں۔ تاہم اگر مجالس کی کارگزاری کو بھی اس میں محفوظ کیا جاتا تو اس کی افادیت میں اضافہ ہوسکتا تھا۔ نیز سووینئر کی اشاعت تاریخ محفوظ رکھنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اگر اس کی ہر سال باقاعدہ یہ شائع کیا جاتا رہے تو یہ مقصد بھی د بطریق احسن پورا ہوجائے گا۔
سالانہ اجتماعات انصاراللہ جرمنی
مجلس انصاراللہ جرمنی کا پہلا سالانہ اجتماع 24 و 25؍نومبر 1979ء کو مسجد نور فرینکفرٹ میں منعقد ہوا جس میں صرف گیارہ انصار شامل ہوئے۔ نویں سالانہ اجتماع (1989ء) میں پہلی بار انصار کی تعداد نے ایک سو سے تجاوز کیا اور حاضری 135؍ ہوگئی۔ 1997ء میں 17ویں سالانہ اجتماع میں تعداد پہلی بار ایک ہزار سے بڑھ گئی اور اُس سال حاضری 1065؍ رہی جبکہ گزشتہ سال بیسویں سالانہ اجتماع 2000ء میں 1518؍ انصار شامل ہوئے۔