مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کا رسالہ النداء (سالانہ نمبر 2004ء)
مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا کے جریدہ ’’النداء‘‘ کا سالانہ نمبر A4 سائز کے ڈیڑھ سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو انگریزی اور اردو میں تیار کئے گئے ہیں۔ اطفال کے لئے سولہ خصوصی صفحات بھی اس میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے رنگین صفحات بھی اس شمارہ کی زینت ہیں جن میں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے پہلے دورۂ کینیڈا کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔ بنیادی طور پر یہ رسالہ عمدہ تربیتی اور معلوماتی مواد پر مشتمل ہے، اس کے علاوہ مجلس خدام الاحمدیہ کی سرگرمیوں کو بھی پیش کیا گیا ہے نیز مزاحیہ کالم بھی شامل اشاعت ہیں۔ چنانچہ یہ خصوصی پیشکش ہر پہلو سے قابل تعریف ہے۔