مجھے تلاشِ یار ہے ، مجھے تلاشِ طور ہے – نظم
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2005ء میں ’’نماز‘‘ کے عنوان سے شامل اشاعت مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:-
مجھے تلاشِ یار ہے ، مجھے تلاشِ طور ہے
تری نظر بہشت پر میری نظر میں نور ہے
مکانِ دل بھی دیکھ تو یہاں کوئی ضرور ہے
ادھر اُدھر ہوں ڈھونڈتا یہی مرا قصور ہے
جسے خدا نہ مل سکا اسے بھلا مجاز کیا
بھلا اسے خبر ہی کیا نشیب کیا فراز کیا
اسے پتہ نہ چل سکا ہے بندگی کا راز کیا
جسے حضور ہی نہیں پڑھے گا وہ نماز کیا