مجھ سے کھونے لگی ہے لذّتِ عشق – نظم

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کے رسالہ ’’النساء‘‘ ستمبر تا دسمبر 2010ء میں ’’عشق‘‘ کے عنوان سے شامل اشاعت مکرمہ مریم منور صاحبہ کی نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

مجھ سے کھونے لگی ہے لذّتِ عشق
پست ہونے لگی ہے ہمّتِ عشق
اے خدا! تُو نے گر نہ تھاما مجھے
یہ جہاں دیکھ لے گا وحشتِ عشق
عشق میں جو نہ ہؤا خاک و راکھ
ہے اس کا دعویٰ ٔ عشق ، تہمتِ عشق
نہ ہو پرواہ ترے سوا کچھ بھی
کاش پڑ جائے ایسی عادتِ عشق
عشق آساں نہیں ہے ناداں پر
سر کیا سالکوں نے پربتِ عشق
تیرے محبوب ہم بھی ہو جائیں
ہو عطا ہم کو ایسی صحبتِ عشق

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں