محبت کیوں بھلا ناکام ہوگی – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 2008ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر حنیف احمد قمر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

محبت کیوں بھلا ناکام ہوگی
کسی اِک سے نہ ہوگی عام ہوگی
وہ کہتے ہیں پکڑ ہوگی نہ اپنی
اگر ہوگی برائے نام ہوگی
تجلّی ہر طرف حسنِ ازل کی
نمازِ عشق بھی ہر گام ہوگی
نہ کوئی اَور نسخہ کام دے گا
محبت سے یہ دنیا رام ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں