محبت کے نغمے سناتا چلا جا — نظم

روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ 10؍ستمبر2014ء میں حضرت قاضی ظہورالدین اکمل صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

حضرت قاضی ظہورالدین اکمل صاحبؓ

محبت کے نغمے سناتا چلا جا
رُبابِ صداقت بجاتا چلا جا
جو حق ہے اُسے تُو اُجاگر کیے جا
جو باطل ہے اُس کو مٹاتا چلا جا
تُو حُسنِ سلوک اور شیریں زباں سے
پرائے کو اپنا بناتا چلا جا
نمونے سے اپنے دلوں میں سما جا
نقوشِ محبت جماتا چلا جا
اگر زخم پہنچے کوئی راہِ حق میں
تُو شکوہ نہ کر ، مسکراتا چلا جا
تعلق ہے وحدت کے چشمے سے تیرا
معارف کی نہریں بہاتا چلا جا

اپنا تبصرہ بھیجیں