محترمہ راج بی بی صاحبہ
مکرم رانا عطاء اللہ صاحب نے اپنی والدہ محترمہ راج بی بی صاحبہ کا ذکرخیر کیا ہے جو نہایت متقی ، غریب پرور اور دعا گو تھیں۔ تبلیغ کا جنون تھا۔ شادی کے وقت ان کے خاوند کی پہلے سے دو لڑکیاں تھیں۔ آپ کی بھی پہلے تین لڑکیاں پیدا ہوئیں تو ایک غیر احمدی سہیلی نے انہیں ایک پیر کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔ آپ نے اس کا مشورہ ردّ کرتے ہوئے قبولیت دعا پر اپنے یقین کا اظہار کیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے پھر آپ کو پانچ لڑکے عطا فرمائے۔
مضمون نگار نے بعض واقعات بھی بیان کئے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے معجزانہ طور پر آپ کو بڑے حادثات سے بچالیا۔