محترمہ میمونہ صوفیہ صاحبہ
محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ مکرم مولوی غلام احمد عطا صاحب کی والدہ تھیں اور لجنہ اماء اللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں شامل تھیں اور لجنہ کی پہلی سیکرٹری مال بھی۔ مدرستہ الخواتین میں تعلیم حاصل کی اور مدرستہ البنات میں معلمہ رہیں۔ 1928ء کے جلسہ سالانہ پر تقریر کی اور پھر 1933ء کے بعد قریباً ہر سال تقریر کرنے کی توفیق پائی۔ آپ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ 24؍اکتوبر 1995ء میں شائع ہوا ہے۔