محترم بشیر احمد صاحب حافظ آبادی درویش

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم منیر احمد صاحب حافظ آبادی (وکیل اعلیٰ تحریک جدید ۔قادیان) کے قلم سے اُن کے والد محترم بشیر احمد صاحب حافظ آبادی کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
محترم بشیر احمد صاحب 1925ء میں محترم میاں محمد مراد صاحب آف پنڈی بھٹیاں کے ہاں پیدا ہوئے تھے (جن کی تبلیغ سے محترم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت کے والد اور محترم شیخ عبدالقادر صاحب سوداگرمل مصنف ’حیات طیبہ‘ سمیت کئی افراد نے احمدیت قبول کی تھی)۔ بعد ازاں محترم بشیر احمد صاحب اپنے کاروبار (بزازی) کے سلسلہ میں حافظ آباد منتقل ہوگئے اور اسی لئے حافظ آبادی کہلائے۔ پہلے آپ فوج میں ملازم ہوئے لیکن حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر حفاظتِ مرکز کے لئے قادیان چلے آئے۔ یہاں پُرخطر ماحول میں اپنے فرائض ادا کرتے رہے۔ سلسلہ کی خدمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی لجنہ کے دفتر میں کارکن مقرر کئے گئے۔ جب حالات کچھ بہتر ہوئے اور درویشان نے آہستہ آہستہ قادیان کے گردونواح میں جانا شروع کیا تو آپ چونکہ درزی کا کام جانتے تھے اس لئے سوئی دھاگہ جیب میں ڈال کر نکلتے اور راستے میں چلتے وقت اچانک کسی سکھ یا ہندو بھائی کو روک کر اس کا ٹوٹا ہوا بٹن ٹانکتے یا پھٹی قمیض پر ٹانکے لگادیتے۔
شفاخانہ قادیان کی چھت سے اچانک گر جانے کے نتیجہ میں 13؍اپریل 2004ء کو آپ کی وفات ہوئی۔ آپ خلیفہ وقت سے سچی وابستگی اور اطاعت کی تلقین کرتے رہتے تھے۔ خوش مزاج تھے اور دکھ درد بانٹنے والے انسان تھے۔ بڑے صبر و شکیب کے ساتھ وقت گزارا۔ بچوں کو پڑھایا اور ایک بیٹے کو وقف کیا۔ دوسرے بیٹے قادیان میں میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں ۔ تینوں بیٹیاں پاکستان میں شادی شدہ ہیں ۔ آپ کی اہلیہ بفضل خدا حیات ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں