محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
فکر کی جولانیوں کے، ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ
شعر کی بستی میں اُترا لحنِ داؤدی کے ساتھ
خونِ دل آدھی صدی تک دینا پڑتا ہے یہاں
ہائے! ثاقب زیروی بنتے نہیں ہیں راتوں رات