محترم خضر حیات صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27اکتوبر 2010ء میں مکرم فہیم احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے مختصراً مکرم خضر حیات صاحب (آف سلانوالی ضلع سرگودھا) کے اوصاف بیان کئے ہیں جو 22جنوری 2010ء کو وفات پاگئے۔
مکرم خضر حیات صاحب میں بہت سی خوبیاں تھیں جماعتی کاموں میں بے لوث خدمت کا جذبہ آپ کے اندر بہت بھرا ہوا تھا اور جب بھی کسی جماعتی کام کے متعلق بتایا جاتا تو فوراً اپنی تمام مصروفیات چھوڑ کر حاضر ہوجاتے۔ اجلاسات میں بروقت شامل ہوتے۔ دعوت الی اللہ کا جذبہ جنون کی حد تک موجزن تھا۔ مرکزی نمائندگان کا احترام کرتے۔ کئی سال تک آپ نے اپنا نصف گھر مربی سلسلہ کی رہائش کے طور پر وقف کئے رکھا حالانکہ آپ کے اپنے آٹھ بچے تھے اور تنگدستی کی حالت بھی تھی۔ لمبا عرصہ صدر جماعت رہے پھر بطور سیکرٹری مال بھی خدمت کی اور سیکرٹری اصلاح و ارشاد بھی رہے۔ آپ کو دو مرتبہ یعنی 1997ء میں کلمہ کیس کے تحت اور2009ء میں تبلیغ اور مسجد کی تعمیر کے جرم میں اسیر راہ مولیٰ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ دونوں دفعہ بڑی استقامت سے مشکلات کا مقابلہ کیا۔ آپ نے اپنے دو بیٹوں کو بھی وقف کرکے جامعہ میں داخل کروایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں