محترم سردار وسیم احمد خان قیصرانی صاحب
بلوچ قبیلہ کے سردار محترم سردار وسیم احمد خان قیصرانی صاحب ایک مخلص اور فدائی احمدی تھے جو کوٹ قیصرانی کی جماعت کے ہر مشکل وقت میں اپنے دانشمندانہ فیصلوں اور اقدامات سے دستگیری فرماتے رہے۔ آپ کے اثر ورسوخ کی وجہ سے مخالفین کو کبھی سامنے آنے کی جرأت نہ ہوئی۔ سخاوت اور مہمان نوازی آپ کی بہت بڑی خوبی تھی۔ چندہ جات کی ادائیگی میں نمایاں طور پر قربانی کرنے کی توفیق پاتے۔ آپ کا گھر مقامی احمدیہ مسجد سے متصل تھا، مسجد کی مرمت اپنی جیب سے کرواتے اور کہا کرتے کہ جب اس علاقہ میں احمدیت پھیل جائے گی تو ہم اپنے گھر کو بھی اس مسجد میں شامل کر دیں گے۔ اپنے گھر کا نیا دروازہ بنواتے وقت آپ اس بات کا خیال رکھتے تھے کہ آپ کے گھر کا دروازہ مسجد کے دروازہ سے اونچا نہ ہو۔
محترم سردار قیصرانی صاحب کا ذکر خیر مکرم عبدالباسط بزدار صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍مارچ 1996ء کی زینت ہے۔