محترم شیخ عبدالحمید صاحب عاجز
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 29؍نومبر 2005ء میں مکرم حفیظ احمد عاجز صاحب اپنے والد محترم شیخ عبدالحمید صاحب عاجز درویش قادیان کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ آپ 1920ء میں موضع دھرمکوٹ رندھاوا ضلع گورداسپور میں حضرت شیخ محمد حسین صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1946ء میں زندگی وقف کی اور پھر درویشی کی سعادت عطا ہوئی۔ آپ کو ناظر جائیداد، ناظر بیت المال اور ناظر تعلیم کے طور پر بھی خدمت کی سعادت ملتی رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ وقت نکال کر جماعتی تاریخ سے متعلق بھی معلومات جمع کرتے رہے۔مختلف اوقات میں آپ کی سرکردگی میں احمدیہ وفود نے بھارت کے وزرائے اعظم اور دیگر قومی راہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔
28؍اگست 2005ء کو آپ کی وفات ہوئی۔