محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب
محترم شیخ محبوب عالم خالد صاحب اپریل 1909ء میں فیروزپور میں محترم خانصاحب فرزند علی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ 1921ء میں زندگی وقف کر کے مدرسہ احمدیہ میں داخلہ لیا۔ 1931ء میں مولوی فاضل اور 1932ء میں میٹرک کے امتحانات پاس کر کے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخل ہو گئے جہاں سے B.A. Hon. کیا۔ جون 1936ء میں آپ کا تقرر مدرستہ البنات میں بطور ٹیچر ہوا۔ ستمبر 1937ء میں جامعہ احمدیہ میں استاد مقرر ہوئے۔ اسی دوران آپ نے B.T. کے علاوہ علی گڑھ یونیورسٹی سے M.A. بھی کر لیا۔ مئی 1941ء میں تعلیم الاسلام سکول میں استاد مقرر ہوئے اور پھر کچھ عرصہ مدرسہ احمدیہ میں تعلیم دینے کے بعد تعلیم الاسلام کالج میں پروفیسر لگائے گئے۔ اس دوران نائب ناظر بیت المال اور 14 سال تک قائد عمومی کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔ 1972ء سے 1975ء تک حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ کے پرائیویٹ سیکرٹری رہے اور 1975ء سے بطور ناظر بیت المال خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ (نوٹ: اس وقت صدر، صدر انجمن احمدیہ کی حیثیت سے خدمت کر رہے ہیں)۔
آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے بانی رکن اور پہلے جنرل سیکرٹری تھے۔ مجلس کی دستور ساز کمیٹی میں بھی حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ، حضرت مولانا ابو العطاء صاحب اور آپ شامل تھے۔ دستور کی رو سے بعد میں جنرل سیکرٹری کا عہدہ معتمد کہلانے لگا۔ آپ کئی سال معتمد اور مہتمم اطفال کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔
ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ مارچ 1996ء کے لئے یہ انٹرویو محترم ظفر اقبال صاحب ساہی نے لیا ہے۔