محترم صوفی مطیع الرحمن صاحب بنگالی
محترم صوفی مطیع الرحمن صاحب مشرقی بنگال میں پیدا ہوئے۔ 15؍ سال کی عمر میں احمدیت قبول کی تو والد نے آپ کو گھر سے نکال دیا۔ پھر آپ قادیان آ گئے اور حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر اسلامیہ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کرنی شروع کردی۔ بعد میں آپ کے والد صاحب بھی احمدی ہوگئے اور قادیان آ گئے۔
B.A. کرنے کے بعد محترم صوفی صاحب گھٹیالیاں میں ہیڈماسٹر مقرر ہوئے۔ اسی دوران M.A. بھی کر لیا اور اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کر دی۔ 1928ء میں بطور مربی سلسلہ آپ کا تقرر امریکہ میں ہوا جہاں 1948ء تک خدمت کی توفیق پائی۔ اس دوران چند کتب بھی تصنیف کیں اور انگریزی رسالہ ’’ریویو آف ریلجنز‘‘ ربوہ کے مدیر بھی رہے۔
آپ کا ذکر خیر محترم مجیب الرحمن صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍فروری 1996ء میں ایک گزشتہ شمارہ سے منقول ہے۔