محترم فضل الٰہی بشیر صاحب
محترم فضل الٰہی بشیر صاحب یکم دسمبر 1918ء کو تلونڈی ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے بعد 1931ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ مدرسہ پاس کر کے 1942ء میں جامعہ احمدیہ سے مولوی فاضل کیا اور اپنی زندگی وقف کر دی۔ پہلے حضرت مصلح موعودؑ کے ارشاد پر فوج میں خدمت کی اور 1946ء میں مستعفی ہو کر قادیان آگئے۔1947ء میں بحیثیت مربی مشرقی افریقہ بھجوائے گئے۔ انہی دنوں مشرقی افریقہ کی جماعت کینیا نے حضور کی خدمت میں کئی ہزار روپیہ قادیان کی حفاظت کی خاطر پیش کرنے کی توفیق پائی۔ 1955ء میں آپ کو ماریشس بھجوایا گیا جہاں آپ کو مسجد کی تعمیر کی توفیق ملی۔ 1965ء میں فلسطین میں تقرر ہوا جہاں سے دو سال بعد پاکستان واپس آئے۔ 1973ء میں سرینام اور گیانا میں آپ کا تقرر ہوا۔ 1977ء میں فلسطین بھجوائے گئے جہاں سے 1981ء میں واپس آئے۔ آپ نے چند کتب بھی تصنیف کیں اور رسائل بھی جاری کیئے۔
ماہنامہ ’تشحیذالاذہان‘ مئی 1996ء میں شائع ہونے والے اس انٹرویو میں میدان تبلیغ میں پیش آنے والے اللہ تعالیٰ کی تائید کے بعض واقعات بھی آپ نے بیان فرمائے ہیں۔