محترم قریشی محمد حنیف صاحب سائیکل سیاح

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 1923ء میں یوپی کے علاقہ میں ملکانہ قوم میں آریوں کے بالمقابل تبلیغی جہاد کی تحریک کی تو سات سو مخلصین نے لبیک کہا جن میں محترم قریشی محمد حنیف صاحب مرحوم المعروف سائیکل سیاح بھی شامل تھے جن کی جیب میںاس وقت صرف دو پیسے تھے لیکن اپنے رب پر بے انتہا توکل تھا۔ آپ قریباً نو ماہ تک تبلیغ میں مصروف رہے اور اس دوران دس ہزار میل سفر کیا جس میں سے تین ہزار سائیکل پر اور باقی پیدل یا کبھی کبھار ریل پر طے ہوا۔ جب آپ واپس آئے تو حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو ساندہ کے مدرسہ احمدیہ کا مدرس مقرر فرمایا اور اس کے بعد آپ کی زندگی کا ہر لمحہ دعوت الی اللہ میں بسر ہوا اور اس مقصد کے لئے آپ نے ہزاروں میل کے پیدل اور سائیکل سفر کئے۔ آپ کا ذکرِ خیر ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر 1995ء کی زینت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں