محترم محمد ظفر اللہ وڑائچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍نومبر 2008ء میں مکرم محمد رفیع صاحب محترم چودھری محمد ظفراللہ وڑائچ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ محترم چوہدری کے ساتھ خاکسار کا تعلق 1964ء تا 1966ء تک لیہ ضلع مظفر گڑھ میں رہا۔ ہم دونوںہم نوالہ ہم پیالہ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر رہے موصوف ایکسائز انسپکٹر تھے اور مَیں ایک عام T.D.A کا ملازم۔ آپ بتایا کرتے تھے کہ حضرت چوہدری حاکم علی صاحبؓ کی صحبت میں بیٹھنے کا آپ کو موقعہ ملتا رہا۔ اُنہی کے کہنے پر وصیت کے نظام میں شامل ہوئے تو انہوں نے کہا کہ اب تمہیں کسی قسم کا فکر نہیں ہونا چاہئے، اب ہر کام تمہارا خدا خود کیا کرے گا۔ اور واقعی تمام زندگی ایسا ہی ہوتا رہا۔
چوہدری صاحب لیہ جماعت کے سیکرٹری مال تھے۔ تہجد کیلئے اٹھنا ابتداء میں انہیں مشکل لگتا لیکن انہوں نے مجھے اجازت دی ہوئی تھی کہ تہجد کیلئے اگر وہ نہ اٹھیں تو پانی کا لوٹا اُن پر انڈیل دوں۔
آپ ایسے محکمہ میں تھے جہاں آپکے ہم منصب لوگوں نے کروڑوں کی جائیدادیں بنالیں مگر میرا درویش صفت دوست دنیا کی ایسی ناجائز دولت کو حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوا حلال کی روزی پر قانع رہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں