محترم محمد عقیل صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ستمبر 1999ء میں محترم محمد عقیل صاحب معلم وقف جدید کی وفات کی خبر شائع ہوئی ہے۔ آپ 14؍ستمبر 1999ء کو وفات پاگئے۔ آپ محکمہ آبپاشی میں ملازم تھے۔ خود احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل کی۔ 1961ء میں اُس وقت وقف کیا جب آپ کا نام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے لئے تجویز ہوچکا تھا اور ڈیڑھ سو روپے تنخواہ تھی۔ لیکن آپ نے بطور معلّم چالیس روپے ماہوار وظیفہ پر خدمت دین کا آغاز کیا اور بہت سی جگہوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ گزشتہ آٹھ سال سے معلمین کلاس میں درس و تدریس سے وابستہ تھے، اپنے محلہ کی مسجد میں لمبا عرصہ امام الصلوٰۃ بھی رہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کے ہاتھ میں شفا بھی رکھی تھی۔ طب کے بارہ میں ایک کتاب بھی لکھی۔ حلقہ احباب بہت وسیع تھا۔ پسماندگان میں آپ نے بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑیں۔ مکرم ڈاکٹر عبدالغفار صاحب مربی سلسلہ جرمنی آپ کے چھوٹے بھائی ہیں۔