محترم محمد یعقوب امجد صاحب

محترم محمد یعقوب امجد صاحب 31دسمبر 1931ء کو عینوباجوہ ضلع نارووال میں مکرم میاں اللہ دتّہ صاحب سیالکوٹی کے ہاں پیدا ہوئے۔ پرائمری کے بعد 1942ء میں مدرسہ احمدیہ قادیان میں داخل ہوئے۔ 1944ء میں زندگی وقف کی لیکن بیماری کی وجہ سے فارغ کئے گئے۔ 1951ء سے 1990ء تک تعلیم و تدریس سے وابستہ رہے۔ ملازمت کے دوران آپ نے مولوی فاضل، ادیب فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کئے۔ نیز اردو اور فارسی میں M.A. بھی کئے۔ پھر MOL میں بھی کامیابی حاصل کی۔ 1986ء میں وقف بعد از ریٹائرمنٹ منظور ہوا۔ 1989ء میں آپ کو قرآن کریم کا پنجابی زبان میں ترجمہ کرنے کی توفیق ملی۔ چند دیگر کتب بھی ترجمہ کیں۔ اردو، عربی، فارسی اور پنجابی کے ماہر تھے۔ جامعہ احمدیہ ربوہ میں بھی اردو اور فارسی پڑھاتے رہے۔ بہت محنت اور لگن سے خدمت کی۔ ملنسار، خوش طبع اور اصول پسند انسان تھے۔
آپ کی وفات 27؍جنوری 2006ء کو کھاریاں میں ہوئی۔ اور تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا چھوڑا ہے۔
(بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2006ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں