محترم مرزا ظفر احمد صاحب شہید

جماعت احمدیہ جاپان کے رسالہ ’’النور‘‘ اپریل تا جون 2010ء میں مکرم مرزا ظفر احمد صاحب کے بارہ میں ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔
محترم مرزا ظفر احمد صاحب کے خاندان میں احمدیت آپ کے دادا محترم مرزا نذیر احمد صاحب کے ذریعہ آئی جنہوں نے حضرت مصلح موعودؓ کے دست مبارک پر احمدیت قبول کی۔ 1981ء میں جاپان تشریف لائے اور سولر انرجی کے انجینئر کے طور پر ملازمت کا آغاز کیا۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے جب عالمگیر دعوت الی اللہ مہم کا آغاز فرمایا تو 1983ء میں وقف عارضی اور تبلیغ کی غرض سے کوریا تشریف لے گئے۔ 1985ء اور 1999ء میں جلسہ سالانہ برطانیہ میں جاپان کے نمائندہ کے طور پر شامل ہوئے۔ Mount Fuji پہاڑ کو سر کرنے اور جاپان کے اس بلند ترین مقام پر اذان دینے کا بھی آپ کو موقع ملا۔
ایک موقع پر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے آپ کی اطاعت اور تقویٰ کے نمونہ پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اللہ کرے کہ سب جماعت جاپان ان کے نمونہ پر چلنے کی توفیق پائے۔
محترم مرزا صاحب نظام وصیت میں شامل تھے۔ دین کی خدمت کا جذبہ آپ کی سرشت میں کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ ایک سال جاپان کے مثالی خادم بھی قرار پائے۔ آپ کی دینی خدمات کسی طرح بھی واقفین زندگی سے کم نہ تھیں۔ حقیقی معنوں میں ’’محبت سب کے لئے نفرت کسی سے نہیں‘‘ کے مصداق تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں