محترم ملک مبارک احمد صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ 29؍نومبر 1995ء میں محترم ملک مبارک احمد صاحب استاذ الجامعہ احمدیہ ربوہ کا ذکر خیر مکرم یعقوب امجد صاحب نے کیا ہے۔
محترم ملک مبارک احمد صاحب کا تعلق دوالمیال ضلع جہلم سے تھا۔ آپ کو بعض عرب ممالک میں جاکر عربی ادب کی تعلیم لینے کا موقع ملا۔ آپ کو روانہ کرتے وقت حضرت مصلح موعودؓ نے نصیحت فرمائی ’’عربی زبان و ادب سیکھنا ہے، خواہ کچھ بھی ہو، کسی سند کے لئے بھاگ دوڑ نہیں کرنا‘‘۔ چنانچہ آپ نے مصر، شام اور بیروت میں رہ کر علم و ادب پر ایسا عبور حاصل کیا کہ آپ کی تحریر ایک ماہرانہ فصاحت و بلاغت کا نمونہ بن گئی۔ ستمبر 1988ء میں عربی علم و ادب کا یہ خزانہ اس جہان سے رخصت ہوگیا۔