محترم منشی غلام جیلانی ایمن آبادی
محترم منشی غلام جیلانی صاحب 1904ء میں پیدا ہوئے۔ 11 برس کے تھے کہ والدین طاعون کا شکار ہوگئے اور آپ نے بہت مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تعلیم حاصل کی اور محکمہ ڈاک میں ملازم ہوگئے۔ آپ جماعت کے شدید مخالف تھے لیکن 1924ء میں 20 سال کی عمر میں ایک اشتہار آپ کی نظر سے گزرا جو جماعت کی طرف سے اخبار ’’زمیندار‘‘ میں شدھی تحریک کے خلاف مسلمانوں کو منظم کرنے کے بارے میںشائع ہوا تھا۔ اس اشتہارنے آپ کے دل پر ایسا اثر کیا کہ آپ نے اسی روز بیعت کرلی۔آپ کی اہلیہ نے آپکی مسلسل تبلیغ سے 7 سال بعد احمدیت قبول کی۔ آپ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اپریل 1997ء میں محترم نوید شیخ صاحب نے تحریر کیا ہے۔