محترم چودھری احمد دین صاحب کا قبولِ احمدیت
روزنامہ 25؍اپریل 1995ء میں محترم چودھری احمد دین صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم عبدالقدیر قمر صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مرحوم ایک کامیاب داعی الی اللہ تھے اور بستی قندھارا سنگھ ضلع رحیم یارخان میں جماعت کا قیام آپ کی کوششوں سے ہی عمل میں آیا۔ مرحوم کے خاندان میں نفوذ احمدیت کا واقعہ ایک عجیب شان رکھتا ہے۔ ایک دفعہ مرحوم کے والد صاحب اس قدر بیمار ہوگئے کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔ معلوم ہوتا تھا کہ آخری لمحات ہیں۔ اسی حالت میں غنودگی ہوئی تو دیکھا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں۔ انہوں نے عرض کیا میں بیماری کے ہاتھوں لاچار ہوں اور موت کے مونہہ میں جایا چاہتا ہوں ، مجھ پر نظر کرم فرمائیں۔ …ایسی نظرِ کرم ہوئی کہ جسمانی و روحانی بیماریوں سے نجات مل گئی۔ حضور علیہ السلام نے انکے سینہ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا جاؤ اب ٹھیک ہو جاؤ گے۔ جب بیدار ہوئے تو بالکل تندرست تھے۔ یہی نشان قبول حق کا باعث بنا۔