محترم چودھری رشید احمد زیروی صاحب
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 1999ء میں مکرمہ محمودہ سعدیہ صاحبہ اپنے والد محترم چودھری رشید احمد زیروی صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ یکم جنوری 1942ء کو زیرہ ضلع فیروزپور میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ایم اے (تاریخ)، B.Ed., L.L.B تک تعلیم حاصل کی اور کچھ عرصہ تک تعلیم کے شعبہ سے منسلک رہ کر تعلیم الاسلام ہائی اسکول میں ملازمت کرنے کے بعد اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کردی اور 1983ء سے تا دم آخر شعبہ شماریات اور دفاتر تحریک جدید میں خدمت کی توفیق پائی۔ بوقت وفات نائب وکیل الدیوان تھے۔ مختلف اوقات میں جلسہ سالانہ پر ناظم عمومی اور ناظم سوئی گیس رہے۔ 1990ء سے 1995ء تک مسلسل جلسہ سالانہ قادیان میں شامل ہوکر لنگرخانہ قادیان میں ڈیوٹی کی سعادت حاصل کرتے رہے۔ پنج وقتہ نماز، تہجد اور تلاوت کے پابند تھے۔
25؍مئی 1997ء کی صبح وفات پائی۔ حضور انور نے ازراہ شفقت جلسہ سالانہ امریکہ کے موقع پر نماز جنازہ غائب پڑھائی۔