محترم چودھری محمد افضل خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مارچ 1999ء میں محترم چودھری محمد افضل خان صاحب ابن حضرت چودھری جہان خان صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم ملک سلطان احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپ لمبا عرصہ مانگٹ اونچا جماعت کے صدر رہے اور پھر ضلع حافظ آباد کے امیر مقرر ہوئے۔ آپ دوسروں کیلئے خود نمونہ بنتے اور پھر پیار کے ساتھ کمزور احباب کو نصیحت کرتے۔ پہلے مہمانوں کی خدمت اور جماعتی کاموں کیلئے ایک ٹانگہ گھوڑا رکھا، بعد میں اللہ تعالیٰ نے گاڑیاں بھی دیں۔ ہمیشہ فرمایا کرتے کہ جماعتی کام پہلے اور ذاتی بعد میں۔ باوجود اَن پڑھ ہونے کے اخلاص اور اطاعت کی سچی روح کے ساتھ جماعتی امور سرانجام دیتے تھے۔ 1975ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر جب قافلہ تیار ہوکر بسوں میں سوار ہونے لگا تو بسوں کے مالکان نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اُن کو بسوں کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس پر چودھری صاحب نے صرف دو گھنٹے میں متبادل انتظام کرلیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں