محترم چوہدری محمد سلیم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6ستمبر 2011ء میں مکرم چوہدری ھبۃالحئی صاحب کے قلم سے اُن کے دادا محترم چوہدری محمد سلیم صاحب کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
محترم چوہدری محمد سلیم صاحب عرف بابا ہریوالی سرکار 22جون 1909ء کو سیالکوٹ کے ایک قصبہ ٹھروہ ہریاں میں پیدا ہوئے۔ چونڈہ ہائی سکول سے میٹرک کیا۔ اپنی ایک رؤیا کی بِنا پر یکم جنوری 1931ء کو حضرت مصلح موعودؓ کی بیعت کی۔ دو سال بعد 10 جنوری 1933ء کو نظام وصیت میں شامل ہوگئے۔ آپ کے والد محترم کا نام چوہدری بخش اور دادا کا نام دولوسنگھ تھا۔
مکرم چوہدری محمد سلیم صاحب بچپن سے ہی بڑے عبادت گزار تھے اور اکثر اپنا وقت ذکر الٰہی میں گزارتے تھے۔ صاحب کشف و رؤیا اور مستجاب الدعوات وجود تھے۔ صفائی پسند انسان تھے۔ اکثر سفید لباس اور سر پر پگڑی پہنا کرتے تھے۔ ہمدردیٔ خلق کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ آپ نے دو شایاں کیں جن سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں عطا ہوئے۔ بڑے بیٹے چوہدری ناصر احمد سدھو صاحب لاہور میں اپنی جماعت کے لمبے عرصہ سے صدر ہیں ۔ جبکہ ایک پوتا اور ایک نواسہ جامعہ احمدیہ ربوہ میں زیرتعلیم ہیں ۔
محترم چودھری محمد سلیم صاحب نے 10؍ اکتوبر 1998ء کو قریباً 85سال کی عمر میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں