محترم ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب کی تاریخی انفرادیت
محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی انفرادیت صرف یہی نہیں ہے کہ آپ پہلے مسلمان سائنسدان اور پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے نوبل انعام حاصل کیا بلکہ یہ اعزاز بھی صرف آپ ہی کو حاصل ہے کہ آپ نے 10؍دسمبر 1979ء کی شام کو نوبل پرائز دیئے جانے کی تقریب میں اپنا خطاب بسم اللّہ الرّحمٰن الرّحیم سے شروع کیا اور سورۃ الملک کی چند آیت کی تلاوت اور تفسیر بھی بیان کی۔ پھر آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا کہ اس تقریب کی روایت کے مطابق شرکت کرنے والوں کے لئے جو خاص لباس پہننا ضروری ہے، اس کی بجائے آپ نے پاکستان کا قومی لباس زیب تن کیا۔
۔ …٭ …٭…٭…۔