محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام – نعتیہ کلام
روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ23؍جولائی 2009ء میں شامل اشاعت مکرم الیاس ناصر دہلوی صاحب کے طویل نعتیہ کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام
شفیع الوریٰ اور خیر الانام
تمام انبیاء کے ہیں خاتم امام
نہ حاصل کسی اور کو یہ مقام
خدا اور فرشتوں کا ہر دم سلام
رسولِ خدا مرحبا السلام
دیا حق نے قرآن نور الہدیٰ
سماوی کتب میں یہ بدرالدجیٰ
ہر اک خیر اس میں یہ خیرالوریٰ
ضیائے جہاں کا یہ شمس الضحیٰ
مکمل ہدایت کا یہ انصرام
رسولِ خدا مرحبا السلام