محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام – نعت
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍نومبر 2006ء میں شامل اشاعت مکرم محمد الیاس ناصر صاحب کی ایک خوبصورت نعت سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
محمدؐ اور احمدؐ ہیں آقا کے نام
شفیع الوریٰ اور خیرالانام
تمام انبیا کے ہیں خاتم امام
نہ حاصل کسی اَور کو یہ مقام
خدا اور فرشتوں کا ہر دَم سلام
رسول خدا مرحبا السلام
ہر اِک خُلق صادر ہوا آپ سے
جو مُردہ تھا زندہ ہوا آپ سے
جو وحشی تھا انساں ہوا آپ سے
جو مٹی تھا کندن ہوا آپ سے
ہوئے سب ستارے صحابہ کرام
رسول خدا مرحبا السلام
دیا حق نے قرآن نورالہدیٰ
سماوی کتب میں یہ بدرالدجیٰ
ہر اک خیر اس میں یہ خیرالوریٰ
ضیائے جہاں کا یہ شمس الضحیٰ
مکمل ہدایت کا یہ انصرام
رسول خدا مرحبا السلام